لاہو ر(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے۔ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی، نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے، تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟