کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں 2000روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ۔
آل پاکستان جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط کے حامل تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونا ایک ہزار 715 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد کا ہوگیا۔