یاسین ملک کی بھوک ہڑتال کی اطلاع پر تشویش ہے۔میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق

 سری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما  اور میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے نئی دہلی تہاڑ جیل میں  قید جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیرمین یاسین ملک کی بھوک ہڑتال  کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے  محمد یاسین ملک کی صحت کی صورت حال  پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ یاسین ملک علاج کے لیے ترس رہے حکام سے گزارش ہے کہ جیل قوانین اور قیدیوں کے حقوق کے مطابق ان کے لیے ضروری طبی امداد کو یقینی بنائیں۔ ایک پر ایک پوسٹ میں  میرواعظ نے   جیلوں میں بند کشمیریوں کی حالت خاص کر بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

میرواعظ نے 6 نومبر 1946 کے المناک واقعے کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جموں وکشمیر کی تاریخ میں 6 نومبر 1947 ایک المناک دن ہے جو قتل عام کی پریشان کن تاریخ ہے۔میرواعظ نے 1947 کے قتل عام کے حوالہ سے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس (خون آلودہ) ماضی میں ہی جیتے رہیں گے یا انسانیت اور آنے والی نسلوں کی بھلائی کے لیے (پر امن طور) آگے بڑھیں گے؟ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو طاقتور قیادت کو کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ سال 1947 آج ہی کے دن ڈوگرہ دور حکومت میں جموں میں فسادات بر پا ہوئے تھے۔جس دوران وہاں لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔