مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں


سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے2 افراد جاں بحق  ہوگئے ہیں اس طرح  کرونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4440تک پہنچ گئی ہے۔

اس دوران پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39ہزار 187افراد ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے مزید 109افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 32ہزار 760 پہنچ گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ سری نگر نے   کرونا کے پیش نظرمزید 8 علاقوں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری نگر کے بٹہ مالو، زڈی بل، ایس آر گنج اور خانیار زون کے تحت آنے والے 8 علاقوں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون کے زمرے میں لایا گیا ہے،  بٹہ مالو میڈیکل زون میں ملت آباد، پیر باغ نزدیک اسلامک پبلک اسکول، نورانی کالونی پیر باغ۔ میڈیکل زون زڈی بل کے تحت آنے والے علاقوں میں اپر صورہ نزدک پیٹرول پمپ، بلال کالونی صورہ نزدیک بلال مسجد ، بٹہ کدل نزدیک دارلعلوم بلالیہ۔ ایس آر گنج میڈیکل زون میں زینہ کدل نزدیک گگر مسجد اور خانیار میڈیکل زون میں بچھوارہ اور بٹوارہ علاقے شامل ہیں۔ جموں و کشمیر کے باقی اضلاع کے مقابلے میں شہر سری نگر ہر روز کورونا کیسوں میں سر فہرست رہ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں اس وقت 981 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے صرف ضلع سرینگر میں ہی 476 متاثرہ مریضوں کی تعداد درج کی گئی ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں کل ملا کر 82 کنٹونمنٹ زون ہیں اور آج ان میں مزید 8 علاقے شامل کیے گئے ہیں۔