پشاور(صباح نیوز)خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے حملوں میں دو ماہ کے دوران 92 افراد شہید ہو ئے ، شہدا میں پولیس،سکیورٹی فورسز اہلکار اور شہری شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے رواں سال یکم ستمبر تا تیس اکتوبر کی دو ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق کالعدم تنظیموں کے حملوں میں پولیس ،عام شہری، اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں پولیس کے 31 جوان وافسران شہید اور 48 زخمی ہوئے ،ایف سی کے 30 جوان شہید اور 27 زخمی ہوئے جبکہ ۔سکیورٹی فورسز کے 16 افسران و جوان شہید اور 54 زخمی ہوئے ۔ دہشتگردوں کے حملوں میں 12 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 13 جوان بنوں میں شہید ہوئے، شمالی وزیر ستان میں 12،لکی مروت اور کرک میں 9 ، 9،خیبر میں 8 ، اور ٹانک میں 5 اہلکارشہید ہوئے،باجوڑ میں 3 ،سوات اور کرم میں ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔