کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد میں تاریخ رقم کی ہے،علی ستار

کوپن ہیگن(صباح نیوز)نمارک میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنرعلی ستار نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے آزادی کی جدوجہد میں تاریخ رقم کی ہے ،بھارت نے اپنے وعدوں سے انحراف کیا ہے ،کشمیری اپنے جمہوری حق کے لیے قربانیوں دے رہے ہیں بھارت نے فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیر پر قبضہ کر رکھا، خطے میں پائی جانے والی کشید گی پر عالمی برادری کی خاموشی انتہائی خطرناک ہے دس لاکھ بھارتی فوج ظلم اور جبرکی داستانیں پوری دنیا کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہیں بھارت نے اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کی اور پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت سے دستبردار نہیں ہوگا سیاسی اور سفارتی حماعت جارہی رکھے گا۔

ان خیالات کا اظہار ڈنمارک میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنرعلی ستار نے تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے صدر عدیل احمد اصی نے کہا اکتوبر کا دنیا کشمیریوں کے لئے بڑی اہمیت کا حال ہے، کشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو کبھی تسلیم نہیں کرتے ،آزادی کی منزل حاصل کر کے دم لیںگے۔ کانفرنس سے تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر حسین۔ سابق ممبر آف پارلیمنٹ عباس رضوی، سابق ممبر آف پارلیمنٹ سکندر صدیقی، تحریک کشمیر ڈنمارک کے نائب صدر شہزاد عثمان اور دیگر سیاسی سماجی رہنمائوں نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی اور مظلوم و محکوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

تحریک کشمیر سپین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے مختلف بینرز اور کتبے آٹھا رکھے تھے اور مطالبہ کر رہے تھے کہ کشمیر بھارت فوج نکل جائے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے اور معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے ۔تحریک کشمیر سپین کے صدر محمد شفیق تبسم نے کہا مسئلہ کشمیر حل طلب ہیں ،کشمیریوں کی جدوجہد اپنے حق خودارادیت کے لئے پرامن اور جمہوری ہے جمہوریت پسند دنیا انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مسئلہ کشمیر کے پرامن پر توجہ دینی چاہئے جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہش اور امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، مختلف سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے مظاہرے میں شرکت بھارت کے خلاف نعرے لگائے گئے کہ بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے، بھارت خطے کے امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔