بنگلا دیش نے بھارت سمیت 4 ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لئے


ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت  4 ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش نے برسلز، کینبرا اور لزبن سے بھی ہائی کمشنروں کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔اس کے علاوہ بنگلا دیش نے اقوام متحدہ سے مستقل مندوب کو بھی واپس بلا لیا ہے۔

بنگلا دیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنر کو واپس بلا چکا ہے۔اس حوالے سے حکام نے کہا کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنے کا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔