ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ

اسلا م آباد(صباح نیوز)مائع پٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا)  نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے ۔ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے38  پیسے ہوگی۔یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلنڈر کی قمیت 2879 روپے مقرر کی گئی تھی