لاہور(صباح نیوز)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنماؤں عامر خان اور وسیم اختر نے مسلم لیگ( ق) کے صدر چودھری شجاعت اور پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال اورحکومتی اتحاد پر بات چیت ہوئی۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کی چودھری شجاعت سے ملاقات کے دوران چودھری پرویز الہی، مونس الہی اور طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت نے سیاسی صورتحال میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔
ایم کیو ایم رہنمائوں نے دیگر جماعتوں کی قیادت سے اپنی ملاقاتوں پر چودھری برادران کو اعتماد میں لیا جبکہ چودھری برادران نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات کے حوالے سے مہمان رہنماؤں کو آگاہ کیا۔