شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز کی 2 اسکولوں پر بمباری 7 فلسطینی شہید

غزہ(صباح نیوز) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملے پیر کو مسلسل 353 ویں روز بھی جاری رہے  اس دوران  وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی فورسز نے 2 اسکولوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قابض فوج کے  طیاروں اور توپ خانوں  نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔فلسطینیوں کی منظم نسل کشی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب غزہ کی پٹی کی 95 فی صد آبادی بے گھر ہے۔ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض
طیاروں اور توپ خانوں نے آج پیر کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا، گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا، جس میں درجنوں شہید اور زخمی ہوئے۔قابض فوج کے کواڈ کاپٹر طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں قصبہ خزاعہ میں رہائشیوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور دیگر زخمی ہوگئے۔قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے بلاک دو میں “وشاح” خاندان کے ایک کثیر المنزلہ مکان پر بمباری کی۔النصیرات کیمپ میں خالد بن الولید سکول پر قابض فوج کے ہیلی کاپٹروں کی بمباری میں تین شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض کے طیاروں نے نصیرات میں خالد بن الولید سکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ،اس کی بیوی اور اس کا بچہ شہید ہوگیا۔غزہ کی پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں “ابو سماک” خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پانچ شہری شہید ہوئے۔ شہدا ایک خاتون اور اس کے اور اس کے چار بچے شامل ہیں۔قابض فوجی ہیلی کاپٹروں نے خان یونس کے جنوب مشرق میں واقع علاقے قزان النجار پر
حملہ کیا۔اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری اور قابض فوج کی گاڑیوں سے غزہ شہر کے جنوب میں واقع یونیورسٹی کالج کے آس پاس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔آج صبح کے وقت قابض فوج نے الصابرہ کے محلے اور غزہ شہر کے جنوب مغربی علاقوں پر شدید اور مسلسل بمباری کی۔قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں الکرج کے مغرب میں شبیر اسٹریٹ کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیا۔گذشتہ رات قابض فوجی گاڑیوں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کے جنوب میں “کویت” گول چکر کے آس پاس فائرنگ کی۔