پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 86 کیسز رپورٹ


راولپنڈی،گوجرانوالہ،شیخوپورہ (صباح نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 86 کیس رپورٹ ہوگئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 74 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گوجرانوالا، شیخوپورہ، اٹک اور میانوالی میں ڈینگی کے 2، 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور، قصور، چکوال، ساہیوال سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔ترجمان نے کہا کہ رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی کے 1044 کیس رپورٹ ہوئے ۔