سینیٹر روبینہ خالد کی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) سینیٹر روبینہ خالد نے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد سے  ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے  وظائف کی ادائیگی کیلئے ایک  نئے،بہتر اور شفاف نظام کے قیام پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سینٹر روبینہ خالد نے  صدر اور وزیر اعظم پاکستان  کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والی غریب خواتین کو امدادی رقوم کی شفاف اورباعزت طریقے سے ادائیگی کے  ویژن پر روشنی ڈالی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گی کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسٹیٹ بینک  کے مابین باہمی مشاورت سے   مستحق خواتین  میں  وظائف کی ادائیگی کا آسان طریقہ کار وضع کیا جائے گا تاکہ غریب خواتین کو ان کا حق شفاف اور باعزت طریقے سے مل سکے۔