سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ اضافہ


کراچی (صباح نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ اضافہ ہو گیا ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کے اضافے کے بعد سونا فی تولہ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کا ہو گیا ۔10 گرام کے سونے کے بھائو 685 روپے کے اضافے سے دو لاکھ 30 ہزار 195 روپے ہو گیا۔