جرمنی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کی منظوری روک دی


برلن(صباح نیوز) جرمنی نے عدالتی کیسز کے دبائو پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کی منظوری روک دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں سال جرمنی کی اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی برآمدات میں خاصی کمی آئی ہے،کیسز میں کہا گیا   کہ جرمن ہتھیاروں کی برآمدات انسانی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہیں ۔جرمنی کی جانب سے اسرائیل کے لئے جنوری تا اگست صرف 14.5 ملین یورو مالیت کے ہتھیاروں کی منظوری دی گئی۔