کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ نے پیٹرول قیمتوں میں معمولی کمی کو ناکافی اورکم ازکم 50روپے فی لیٹرکمی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں اورروزمرہ کی چیزوں کی قیمتوں میں کمی لاکرپیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔
جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی اورظالمانہ ٹیکسزکے نفاذ سے پہلے ہی عوام کا زندہ رہنا دوبھر بنادیا گیا ہے ۔عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی اوریہاں بھی چارمرتبہ معمولی کمی کے باوجود اس کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچایا جارہا ہے۔مقامی انتظامی مشینری بھی عوام کی دادرسی نہیں کررہی ہے جس کا جہاں بس چل رہا ہے وہ عوام کو لوٹ رہا ہے ۔
جب پیٹرول معمولی بھی بڑھتا ہے تو ٹرانسپورٹ مافیا اورتاجرقیمتوں وکرایوں کو آسمان پرلے جاتے ہیں مگر جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو یہ اس پرعملدرآمد کے لیے تیارنہیں ہوتے۔انہوں مطالبہ کیاکہ حکومت پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کرکے مافیازکو لگام اورپٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچانے کے لیے کرپشن فری اورنتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں تاکہ مہنگائی میں کمی اورعام کو ئی سکھ کا سانس لے سکیں۔ #