کراچی(صبا ح نیوز) الخدمت نے ڈینگی،ملیریا اور چکن گونیا سے بچاؤکے لیے شہر میں میگا اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے۔ میگا اسپرے مہم کا افتتاح ہفتے کی سہ پہر امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الخدمت ہیڈ آفس نیو ایم اے جناح روڈ پر اسپرے مشین چلا کر کیا۔
اس موقع پر چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ،ایگز یکٹوڈائریکٹر راشدقریشی،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز قاضی سید صدرالدین ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔منعم ظفر خان نے افتتاح کے موقع میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شہر میں ملیریا،ڈینگی اور چکن گونیا کی وبا پھیلی ہوئی ہے جس سے ہزاروں افراد متاثر ہورہے ہیں،ایسی صورتحال میں جب مون سون کا موسم گزر چکاہے اور کے ایم سی کی جانب سے اب تک کوئی مہم شروع نہیں کی گئی،الخدمت نے اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے۔الخدمت کے رضاکار جراثیم کش اسپرے پورے شہر میں ر وزانہ کی بنیادپر کریں گے۔اسپرے مہم 15روز تک جاری رہے گی اورمہم بلاتفریق رنگ ونسل کے ہر علاقے میں اسپرے کیا جائے گا ۔کراچی میں رہنے والے او ر مختلف زبانیں بولنے والے ہمارے اپنے ہیں،کراچی کا ہرعلاقہ ہمارا علاقہ ہے۔ ان شااللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔الخدمت نے ہمیشہ لوگوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے۔
الخدمت نے ناظم آبادمیںجدید طرز کا ڈائیگنو سٹک سینٹر قائم کیا ہے جہاں سی ٹی اسکین،میمو گرافی اورایم آرآئی جیسے مہنگے ٹیسٹ ارزاں نرخوں پر کیے جا رہے ہیں۔الخدمت نے آغوش ہومز قائم کیے ہیں جہاں یتیم بچوں کو رہائش و تعلیم سمیت دیگر سہولتیں مفت فراہم کرتے ہوئے ان کی کفالت کی جا رہی ہے۔الخدمت کے شہر بھر میں 64ے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ کام کر رہے ہیں جہاں لوگوں کو اعلیٰ معیار کا پانی دیا جا رہا ہے۔سندھ میں 73لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،30لاکھ بچوں نے اسکول تک نہیں دیکھا۔وہ کام جو حکومت کو کر نے چاہئیں،وہ الخدمت کررہی ہے پاکستان میں جب کورونا آیا تو الخدمت نے اس وقت کام کیا جب لوگ کورونا سے شدید خوف زدہ تھے اس دوران الخدمت کے رضاکاروں نے مثالی کام کیے۔
چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت 8شعبہ جات میں لوگوں کی خدمت کررہی ہے۔الخدمت ان لوگوں کیلئے کام کررہی ہے جنہیں پیسوں کے باوجود صحت کی سہولتیں نہیں مل رہیں۔ الخدمت مون سون سیزن کے فوری بعد یہ اسپر ے مہم ہرسال باقاعدگی کے ساتھ کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپرے کی گاڑیاںروزانہ شہر کے تمام ٹاؤنزو اضلاع کے مختلف علاقوں میں اسپرے کریں گی۔ اس وقت شہر میں ڈینگی،ملیریا اور چکن گونیا پھیل رہا ہے،الخدمت کی اس مہم کامقصد امرا ض کے پھیلاؤ کو روکنااور شہریوں کو جراثیم سے پاک صحت مند ماحول کی فراہمی ہے۔