قومی اسمبلی میں بھنگ کی کاشت کی قانونی اجازت کا بل منظور

اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں بھنگ کی کاشت کی قانونی اجازت کے بل کو منظورکرلیا گیا۔ بھنگ کنٹرول اور انضباطی اتھارٹی  سے منسوب کیا گیا ہے۔بل وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے  نے  پیش کیا۔دریں اثنا ایوان میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے  قومی اسمبلی کی کاروائی کی پی ٹی وی سے یکطرفہ نشریات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے  اجازت نہ دی  جائے ۔اسد قیصرنے کہا کہ پی ٹی وی یکطرفہ ( ون سائیڈنگ) رپورٹنگ کرتا ہے،پی ٹی وی کو اس ایوان میں بند کیا جائے،کیا پی ٹی وی صرف ایک سائیڈ کا ہے؟۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ  پی ٹی وی کی تباہی میں تمام سیاسی جماعتوں نے کردار ادا کیا ہے، اپوزیشن کی خبریں ہم نے چلوانا شروع کی ہیں۔ قومی اسمبلی میں قبائلی اضلاع  کو   معاوضہ کی رقوم کی حکومتی وعدے کے باجودعدم ادائیگی سے متعلق توجہ دلا نوٹس پیش کردیا گیا ہے توجہ دلا نوٹس اسد قیصر نے پیش کیا اور کہا کہ جب فاٹا کا انضمام کیا جارہا تھا تو اس پارلیمنٹ نے دو وعدے کئے تھے،بتایا جائے  اب تک کتنے فنڈ جاری کئے گئے ہیں؟ اب تک وہ فنڈ کیوں نہیں ریلیز ہوئے؟ ں،وزیر مملکت علی پرویز ملک نے کہا کہ 118 ارب روپے خیبرپختونخوا حکومت کو جاچکے ہیں،اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے 95 ارب وعدہ کیا گیا تھا، 118 ارب روپے وفاق دے چکا  ہے ، اس کا آڈٹ کرادیں۔