کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حق دو بلوچستان کو مہم تمام اضلاع میں جاری ہے، امرائے اضلاع مہم کے دوران عوام سے رابطہ رکھتے ہوئے گھرگھرجاکر ممبر سازی مہم میں بہتری وتیزی لاتے ہوئے جماعت اسلامی کی ممبرشپ لوگوں کو دیں، لٹریچر پڑھائیں، جماعت اسلامی کا پیغام ،قربانی ،عملی جدوجہد سے لوگوں کو آگاہ کریں۔جماعت اسلامی ہی ملک کواسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بناسکتی ہے عقیدہِ ختمِ نبوتۖ عقیدہِ توحید کے بعد بالاتفاق پوری اُمتِ مسلمہ کا سب سے بڑا اور بنیادی عقیدہ ہے۔ماہ ربیع الاول میں سیرت طیبہ پڑھنے کا خاص کوشش کریں شاتم رسول ۖ کوئی بھی ہوغیرت مند عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔ناموس رسالت ۖپر ہرمسلمان جان دینے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نفاذ اسلام ،عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کے قیام اور ترقی وخوشحالی کیلئے بنا تھا مگر کئی دہائیوں سے قوم پر لٹیرے مسلط ہونے کی وجہ سے بدعنوانی ترقی کرگئی قومی دولت بیرون ملک چلی گئی بیرون ملک جائیدادیں بنالی گئی عوام سے صرف وعدے کیے گیے عوام کی آنکھوں میں دھول ڈالکر اب بھی انہیں لٹیروں کو دیانت دار پیش کیا جارہا ہے سب کو آزمانے کے بعد حل صرف جماعت اسلامی رہ گئی ہے عوام جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کرکے ترقی وخوشحالی اسلامی نظام کی جدوجہد میں ہماراساتھ دیں نوجوان آن لائن ممبرشپ میں جماعت اسلامی کی ممبرشپ حاصل کریں ،
بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر خرچ ہوں گے ،لاپتہ افراد بازیاب اور سی پیک ریکوڈک سیندک کے ثمرات عوام کو دیں گے توبلوچستان ترقی خوشحالی اورامن سے کوئی نہیں کھواسکتا ۔عوام کو لڑاکر تفرقہ لسانیت فرقہ واریت پھیلاکر لوٹ مارکرنے والے ملک وعوام دشمن ہیں بدقسمتی سے اسی طرح کے لوگ ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بنے ہوئے ہیں عوام کی جان ومال محفوظ نہیں قومی دولت کی چوکیداری کیلئے غیروں ملک وملت دشمنوں کو بیٹھادیے گیے ہیں سودی نظام کو ترقی دیکر اللہ اور رسول سے جنگ کو دوام دیا جارہا ہے آئی ایم ایف کی غلامی بھاری سودی قرضے تباہی وبربادی کے راستے ہیں اگر ہمارے حکمران دیانت دار قوم سے مخلص ہیں تو قوم کو بھاری سودی قرضوں ،آئی ایم ایف اور امریکہ سے آزادی دلائیں ۔ہمارے بزدل حکمران اتنے وفادارغلام ہیں کہ امریکہ ڈروغلامی سے ایران سے قوم کے مفاد میں معاہدے نہیں کر سکتے ایران سے پٹرول ،چین سے تجارت نہیں کر سکتے توہم کیا ترقی کریں گے جماعت اسلامی ہی قوم کو غلامی ،سودی نظام اوربدعنوانی سے نجات دلائیگی