عدل وانصاف، اتحادویکجہتی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ مولاناعبدالحق ہاشمی

کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امراء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، مولانا عبدالکبیر شاکر،ڈاکٹرعطاء الرحمان ، بشیراحمدماندائی ،میر محمد عاصم سنجرانی ،حافظ محمد اسماعیل مینگل ،پروفیسر محمدایوب منصور نے مشترکہ بیان میں کہاکہ امرائے اضلاع وذمہ داران حق دوبلوچستان مہم دوران رابطہ عوام، ممبر سازی پر خصوصی توجہ دیں ۔نبی پاک ۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا عوام علمائے کرام اور ہرطبقہ متحد ہوجائے توعدالت کو بھی فیصلوں پرنظرثانی پر مجبور ہوجاتاہے حقوق کاحصول ،عدل وانصاف کا قیام اتحادویکجہتی کی صورت میں ممکن ہے ۔حکومت ادارے اورسیکورٹی فورسزعوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں نفرتوں تعصب کا خاتمہ اتحادویکجہتی کی فضاسازگار بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ سودی معیشت ،بدعنوانی ،لاقانونیت اورقانون سے روگردانی کی وجہ سے حالات خراب ہورہے ہیں جمہوریت کی راہ میں رکاٹیں ڈالی جارہی ہے جمہوریت کی آڑمیں آمرانہ فیصلے نقصان کا باعث ہیں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں اضافے ،آئی پی پیز معاہدوں ،مفت خوری ،بدعنوانی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ممبرشپ اختیار کریں تاکہ حقیقی تبدیلی اسلامی نظام کے قیام کی راہ ہموارہوجائے۔ملک کے مقتدر قوتیں ،حکمران قومی اجتماعی مسائل کو پس پشت ڈال کر ایک شخص کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عوام کے حق میں قانون سازی ہوتی ہے نہ عوامی مسائل کو حل کرنے کی بات ہورہی ہے عوام پریشان نان شبینہ کے محتاج جبکہ حکمران وفرینڈلی اپوزیشن ایک دوسرے کو زیر کرنے میں لگے ہوئے ہیں جولمحہ فکریہ اورجمہوریت وعوام اورپاکستان کے خلاف سازش ہے ۔

بارڈروساحل پر عوام وتاجروں کو کاروبار کے لیے آسانی وسہولیات فراہم کیے جائیں دنیاترقی وخوشحالی کے سفر پر گامزن جبکہ ہمارے حکمران ومقتدرقوتیں بھاری سودی قرضوں پر شادیانے بجارہے ہیں کرپشن وکمیشن کا بازارگرم ہے سیلاب متاثرین کی بحالی امدادکی فراہمی کے حوالے سے بیانات کے بجائے عملی کام کیے جائیں ۔ بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کے سفر سے الگ کرنا تعصب ونفرت کو ہوا دینے کے مترادف ہے سی پیک گوادربلوچستان کی وجہ سے مگرثمرات سے یہاں کے عوام محروم ،میگاپراجیکٹس ،روزگار ،تعلیمی وترقی ،موٹروے وسفر کی جدیدسہولیات سے بلوچستان کیوں محروم ہیں آج بھی عوام کیلئے پاکستان دیوالیہ جبکہ حکمرانوں کیلئے اب بھی سونے کی چڑیاہے بدعنوانی شاہ خرچیاں مفت خوری مراعات کرپشن اور کمیشن روکھنے والا کوئی نہیں جماعت اسلامی اس ظلم کے خلاف تحریک چلارہی ہے عوام ساتھ دیں