حافظ نعیم الرحمن کی سابق میئر عبد الستار افغانی مرحوم کے صاحبزادے کے انتقال پر گھر جا کر تعزیت

کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن  نے لیاری موسی لین میں سابق مئیر کراچی عبدالستار افغانی کے گھر جاکر ان کے صاحبزادے عبدالصمد افغانی کے انتقال پر اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کااظہار  کیا اور مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی ، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی  دعاکی۔

اس موقع نائب امیر جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان، ڈپٹی سیکریٹری کراچی راشد قریشی ،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع  جنوبی سید جواد شعیب ،ناظم علاقہ اولڈسٹی فضل الرحمن نیازی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔#