عدالت پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ


اسلام آباد (صباح نیوز ) سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے دائیر آئینی درخواست مستردکردی ، جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے اور عدالت پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتی۔

درخواست گزار کے وکیل کا دلائل میں کہنا تھا کہ آبادی میں تحاشہ اضافہ ہوا،آبادی بڑھنے کے بعدپارلیمنٹ کو اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے کا حکم دیا جائے، جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہاکہ سپریم کورٹ  یا ہائیکورٹس کے پاس پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم دینے کا اختیار نہیں،تو پارلیمان کو کیسے اقلیتی نشستوں میں اضافے کا کہہ دیں ۔