سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثرغلط ہے ،خالد منصور


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثرغلط ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران 20میٹنگز ہوئیں، وزیراعظم نے ہر میٹنگ کو بھرپور طریقے سے چیئر کیا، وزیراعظم سے چینی صدر نے ون آن ون ملاقات کی، سی پیک منصوبوں میں سست روی کا تاثرغلط ہے، سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، چینی سرمایہ کار خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی نے 100بلین منظور کیے، 50بلین جاری ہوچکے، وزیراعظم نے دورے کے دوران ملکی ترقی کو مدنظر رکھا، سی پیک اتھارٹی چینی سرمایہ کاروں کے تحفظات دور کر رہی ہے، سی پیک اتھارٹی ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاری یقینی بنا رہی ہے، چینی حکام سی پیک پر پاکستان کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔