بلوچستان کے حقوق تسلیم کرنے سے مسئلہ حل ہوگا ۔مولانا عبدالحق ہاشمی


کوئٹہ(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ” حق دوعوام کو حق دوبلوچستان کو”مہم میں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،مہنگائی میں کمی کیلئے جدوجہد کیساتھ بلوچستان کیساتھ زیادتیوں ناانصافیوں اورظلم وجبر کے خلاف ،حقوق کے حصول ،لاپتہ افراد کی بازیابی ،بدامنی اوربدعنوانی کے خلاف بھی جدوجہد کریں گے ۔بلوچستان کا مسئلہ فوجی آپریشن ، طاقت کے استعمال ،بے عمل اعلانات ،پیکیجزکے بجائے دیانت دار قیادت کے ذریعے جائز حقوق کی فراہمی،لاپتہ افرادکی بازیابی ،سی پیک ودیگر پراجیکٹس میں بلوچستان کا حصہ دینے سے حل ہوگا ۔عوام الناس بلخصوص نوجوان جماعت اسلامی کے مہم میں حصہ لیکر حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ساتھ دیں جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں ۔بلوچستان کے عوام کو حقوق نہیں لولی پاپ دیا جارہا ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ امرائے اضلاع وذمہ داران حق دو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آن لائن ممبر شپ کے حصول کیلئے عوام الناس نوجوانوں کی رہنمائی کریں گھر گھر ڈورٹوڈوررابطے رکھیں جماعت اسلامی کی دعوت لٹریچر لوگوں تک پہنچائے عوام نے سب کو آزمالیے اور صرف جماعت اسلامی میدان میں رہ گئی جس پر اعتمادکرکے بلوچستان کے عوام کو حقوق دلائی جاسکتی ہیں ۔بدقسمتی سے کئی دہائیوں سے بلوچستان میں حالات خراب ،بدامنی بدعنوانی کرنے والے مستردشدہ لوگ ہم پر مسلط کیے گیے ہیں جس کی وجہ سے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے ۔ہر طرف عوام مایوس ہیں ۔ بلوچستان کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے ہم نوجوانوںکومتحرک کر رہے ہیں تاکہ بے راہ روی ،فضولیات کے بجائے تعلیم وتربیت کی طرف جاکر بلوچستان کے حقوق کے سفر میں شامل ہوجائے بلوچستان کے لوگوں کو حقوق دیکر ترقی وخوشحالی کی سفر میں شامل ہونے کی ضرورت ہے ۔ حکمران مقتدر قوتیں گرفتاری رہائی ضمانت دعوئوں ومفادات کی سیاست میں مصروف ہیں پارٹی مفادات ،اقتدار،سیٹوں وحکومت میں شمولیت کیلئے سیاست کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں سب ناکام ہوئے انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائیگی جماعت اسلامی نے پارٹی یا پارٹی کے کسی فرد کی مفاد سیٹ کے حصول ،حکومت میں شمولیت کیلئے سیاست ودھرنا نہیں دیا بلکہ بجلی قیمتوں ،ٹیکسزومہنگائی میں اضافہ اورآئی پی پیز کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی اور دھرنا وہڑتال کروایاانشاء اللہ ہم اس جدوجہد میں عوامی قوت وتائید سے کامیاب ہوں گے اور عوام کو جائز حقوق دلائیں گے #