کراچی(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع گلبرگ وسطی فاروق نعمت اللہ ، سیکریٹری ضلع کامران سراج و جماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران نے شہر میں تیز ہوائوں کے دوران درخت گرنے سے جاں بحق ہونے والے سعد خان غوری کی منصورہ گرائونڈ فیڈرل فی ایریا بلاک 16میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں شرکت کی ، مرحوم کے اہل خانہ و لواحقین سے ملاقات و تعزیت کی ۔ منعم ظفر خان و دیگر رہنمائوں نے اس افسوسناک واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، لواحقین کے لیے صبر ِ جمیل کی دعا کی۔
Load/Hide Comments