کامیاب ہڑتال نے یہ ثابت کردیا عوام حکومتی اقدامات سے نالاں اور اس ظالمانہ نظام سے بے زار ہیں،رخشندہ منیب


کراچی(صباح نیوز) کامیاب ہڑتال نے یہ ثابت کردیا عوام حکومتی اقدامات سے نالاں اور اس ظالمانہ نظام سے بے زار ہیںاہل پاکستان مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ہڑتال کو کامیاب بنا کر یک جہتی کا مظاہرہ کیا اب حکومت کو اپنے تمام عوام دشمن فیصلے واپس لینا ہوں گے۔عوام کو بنیادی سہولیات دینا ہوں گی اور اشرافیہ کی عیاشیاں ختم کرنا ہوں گی۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے آج کی کامیاب ملک گیر ہڑتال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ عوام بیدار ہوگئی وہ جان گئی کہ انہیں اپنے حقوق۔ کے حصول کے لیے خود متحد ہونا اور نظام کے خلاف لڑنا ہوگا عوام کا اتحاد ہی حکمرانوں کو متزلزل کرے گا اور عوام کا یہ اتحاد ہی ہمارے ملک  اور آنے والے وقت کے لیے ان شاء  اللہ صبح نوید ثابت ہوگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اسی اعتماد اور یقین کے ساتھ اس نظام کے خلاف جو صرف اشرافیہ کو تحفظ دیتا ہے  کھڑی ہونے والی واحد  جماعت جماعت اسلامی کا ساتھ دیتے رہے تو ان شاء  اللہ بہت جلد پاکستان میں حقیقی و مثبت تبدیلی آئے گی۔#