بیجنگ (صباح نیوز)بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب نے بین الاقوامی برادری میں بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔ افتتاحی تقریب کی شاندار پرفارمنس پر مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ حیران ہیں اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کی مکمل کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
زیمبیا کی وزارت اطلاعات اور میڈیا کے ڈائریکٹر تھابو کاوناگ نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ چین نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے ذریعے اپنے شاندار ثقافتی ورثے کا مظاہرہ کیا ہے۔
یونان میں یورپی یونین کے معروف تھینک ٹینک کے ماہر زوگوپولوس نے کہا کہ چین نے چیلنجوں کے باوجودبیجنگ سرمائی اولمپکس کا شیڈول کے مطابق انعقاد کیاجس سے چین اور عالمی برادری کا وبا پر قابو پانے کے لیے اعتماد بڑھاہے۔
پاکستانی اسکی کے شوقین کیو شانگ نے کہا کہ میں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھی، اور اس نے مجھ پر گہرا تاثرچھوڑا ہے۔