وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیات (ترمیمی) بل 2024 سمیت دو بل ایوان بالا سے واپس لے لئے


اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیات(ترمیمی) بل 2024 سمیت دو بل ایوان بالا سے واپس لے لئے۔

ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تحریک پیش کی کہ بینکنگ کمپنیات آرڈیننس 1962 میں مزید ترمیم کرنے کا بل بینکنگ کمپنیات (ترمیمی) بل 2024 یکم جنوری 2024 کو سینیٹ میں پیش کردہ صورت میں واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ نے بل واپس لے لیا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے تحریک پیش کی کہ ڈپوزٹ پروٹیکشن کارپوریشن ایکٹ 2016 میں مزید ترمیم کرنے کا بل ڈپوزٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ترمیمی) بل 2024 یکم جنوری 2024 کو سینیٹ میں پیش کردہ صورت میں واپس لینے کی اجازت دی جائے۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر نے بل واپس لے لیا۔