بدین(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عطا الرحمن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مبارک ثانی کے فیصلے پر کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ تمام پارٹیوں کا مشترکہ کردار ہے تمام پارٹیوں نے ملکر جدوجہد کی ہے۔ مہنگائی و ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کی حق دو پاکستان کو تحریک عوام کے دلوں کی آواز بن گئی ہے۔جماعت اسلامی ظلم و ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھاکر بے زبانوں کو زبان دے رہی ہے۔عوام اور تاجر 28 اگست کی ھڑتال کو بھرپور کامیاب بنائیں۔جماعت اسلامی اقامت دین کی تحریک ہے جو بدی کے خاتمے اور حق کے غلبے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں العباس ہال بدین میں جماعت اسلامی کے83 ویں تاسیسی اجتماع سے صدراتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے سودی نظام کے خاتمے کے اعلانات صرف میڈیا تک محدود ہیں لیکن تاحال سودی نظام کا خاتمہ نہیں ہوسکا، سودی نظام کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔ملک میں مہنگائی بیروزگاری بدامنی عروج پر ہے موجودہ دور حکومت میں امیر لوگوں کو نوازہ جارہا ہے غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں جماعت اسلامی کے کامیاب دھرنے کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے اب بجلی کے بلوں میں کمی ہوگی غریبوں پر ٹیکس کا بوجھ ختم ہوجائے گا انہونے نے کہا 28 اگست کو ملک میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی جس کو عوام الناس تاجروں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔جماعت اسلامی سندھ امیر محمد حسین محنتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو لاوارث چھوڑ دیا ہے عملی طور سندھ کچے و پکے کے ڈاکوں کے حوالے کردیا گیا ہے ۔15 سال سے پیپلزپارٹی کی سندھ میں حکومت ہے مگر عوام امن کو ترس گئے ہیں۔تعلیمی اداروں کی عمارت مخدوش ہوچکی ہیں بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے بیشتر اسکولز میں فرنیچر کی قلت جس کی وجہ سے بچے فرش پر بیٹھکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا لیکن بچوں کا درسی کتب بھی فراہم نہیں کی گئی جو فراہم کی گئی وہ ناکافی ہیں سندھ میں تعلیم کی بہتری کے دعوے کرنے والوں نے ہی تعلیم کا بیڑا غرق کر دیا ہے سندھ میں کرپشن کا راج ہے اس موقع پر جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سکریٹریز عبدالقدوس احمدانی، ملک آفتاب احمد، جمعیت اتحاد العلما کراچی کے ناظم اعلی مولانا عبدالوحید اخوانی جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نائب امرا سید داود شاہ گیلانی، اللہ بچایو ہالیپوٹہ غلام رسول احمدانی عظیم منصوری علامہ علی گل فتح خان و دیگر رہنماں نے خطاب کیا۔#