ٹانک (صباح نیوز) ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار ہلاک ہو گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ٹانک کے علاقے ڈیال روڈ میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا،
آپریشن کے دوران ایک خودکش بمبار مارا گیا،کامیاب کارروائی کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں، ساتھیوں اوران کے سہولت کاروں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔