پشاور (صباح نیوز)ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے بڑی تعداد میں منشیات برآمد کرلی۔
ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلو 260 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے مطابق مسافر صدام خان نے منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا۔