فہدحسین کھوسہ کے قاتلوں کو گرفتارکرکے قراروقعی سزادی جائے،محمد حسین محنتی

کراچی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے سیاسی سماجی رہنما ڈاکٹر عبدالرزاق کھوسہ کے بھتیجے بچوں کو اسکول میں پڑھانے کے لے صبح سویرجانے والے استادفہدحسین کھوسہ کودن دھاڑے انڈسہ ہائی وی کشمور پر قبائلی تکرارمیں قتل ہونے والے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ قبائلی جھگڑے سندھ میں ایک ناسور کی شکل اختیار کرگئے ہیں جس میں کئی خاندان اجڑچکے ہیں حکومت وانتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔صوبائی امیرنے قاتلوں کو گرفتارکرکے قراروقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔