چیئرمین سینیٹ اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بس حادثے میں جانی نقصان پراظہارافسوس


 اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کا سن کر بہت دک ہوا ، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ  اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بھی اس واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے حادثے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے  اللہ تعالی  سے زخمیوں کی جلد صحتیابی  اور غمزدہ خاندانوں یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔