امریکا نے سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر منظوری دے دی


 اسلام آباد(صباح نیوز)امریکا نے سردار مسعود خان کی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر کے طور پر منظوری دے دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کے سوالو ں کے جواب میں کہاکہ امریکا نے پاکستان کے نامزد آزاد کشمیر کے سابق صدر اور تجرکار سفیر مسعود خان کے ایگریمہ کی منظوری دے دی ہے۔ مسعود خان جلد امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔  مسعود خان کی ایگریمہ کی درخواست گزشتہ سال نومبر میں بھیجی گئی تھی،

ترجمان نے کہاکہ  امریکی حکومت نے تقرری کے معاہدے سے آگاہ کر دیا ہے، سفیر مسعود خان ایک تجربہ کار  اورمنجھے ہوئے سفارت کار ہیں جنہوں نے امتیاز اور اعزاز کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور وہ واشنگٹن ڈی سی میںمقررہ وقت پر اپنی زمہ داریاں سنبھال لیں گے۔