ارشد ندیم گورنر ہاؤس کراچی پہنچ گئے ہیں

کراچی(صباح نیوز)پیرس اولمپیکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈیل جیتنے والے اتھیلٹ ارشد ندیم گورنر ہاؤس کراچی پہنچ گئے ہیں،گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنرکامران ٹیسوری نے قومی ہیروارشد ندیم کااستقبال کیا۔

 ارشدندیم کو ہار پہنائے گئے ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،ارشد ندیم تقریب میں مہمان خصوصی تھے ۔گورنے نے ان کا خیرمقدم کیا بڑی تعدادمیں شہریوں نے شرکت استقبالیہ عوامی تقریب کا منظر پیش کررہی تھی۔گورنرکامران ٹیسوری نے ارشدندیم کو ،،شیرپاکستان،، کاخطاب دیتے ہوئے ان کے لئے 20لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا اور کہا کہ یی عوامی استقبالیہ ہے ۔ کراچی کے عوام سے اپنا وعدہ پوراکردیا