حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا امکان ، ممکنہ نام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسویکو تبدیل کرنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی نئے گورنر کا ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر  پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔