کوئٹہ(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے فلسطین حماس لیڈرمجاہد رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی کیلئے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت بہت بڑے بہادر مجاہدانقلابی قائد کی شہادت ہے اسرائیل،ناجائز، دہشت گرد ہے مسلم حکمران ،اقوام عالم کو اس پر شدیدرعمل دکھانا چاہیے اسماعیل ہنیہ اوراس کے خاندان وحماس نے فلسطینی عوام کیلئے ناقابل بیان قربانیاں دیکھ کر پورے خاندان کو راہ جہاد اور اسرائیلی مظالم رکھوانے فلسینی عوام کو آزادی دلانے کیلئے قربان کر دیا ہم اہل فلسطین ، مجاہدین حماس وکفری قوتوں کے خلاف جہاد کا نعرہ بلندکرنے والے مجاہدین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام میونسپلٹی گرائونڈ میں فلسطین حماس رہنما اسماعیل حانیہ کے غائبانہ نمازجنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا نمازجناز ہ میں جماعت اسلامی وبرادر تنظیموں کے ذمہ داران شہریوں علمائے کرام اورنوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پر مولاناعبدالحق ہاشمی ،حافظ نورعلی ،عبدالمتین اخوندزادہ ودیگر مقررین نے کہاکہ حماس کے رہنمائوںو مجاہدین نے اسماعیل حانیہ کی قیادت میں فلسطین کی آزادی،یہودیوں کی سازشوں ودہشت گردی رکھوانے میں اہم کردار اداکرتے ہوئے مختلف اوقات میں خاندان بچوں اہلیہ سمیت سب کچھ قربان کر دیا اسماعیل حانیہ ،ان کے خاندان اور مجایدین کی قربانیاں ضرور رنگ لے آئیگااسرائیل کی دہشت گردی ختم ہوگی اور امت مسلمہ کو دیانت دار قیادت ملکر اسلامی حکومتوں میں اسلامی نظام کی راہ ہموارہوگی ۔اسماعیل ہنیہ کا بدلہ ضرورلیاجائیگاکفار یہودونصاریٰ کے مظالم ختم ہوں گے اور فلسطین آزادہوگا