فیصل آباد(صباح نیوز) پنجاب کے گورنرسردار سلیم حیدر خاں نے کہاہے کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ن لیگ کے ساتھ الحاق محبت اورشوق نہیں مجبوی ہے-فیصل آ بادمیں ورکرز کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے کہنے پر میں خود فیصل آباد کے دورے پر آیا ہوں۔صنعتکاروں سے ملناان کے مسائل سننا اور ان کے حل کیلئے جدوجہد کرنا ملکی ضرورت ہے۔ملکی حالات مشکل۔پارٹی نے ہمیں گورنرہاؤس میں بیٹھایا ہے تو ہم ٹھنڈے اے سی میں بیٹھ کر پریشانی دیکھتے نہیں رہیں گے۔ذولفقار علی بھٹو۔بے نظیر بھٹو کے سپاہی ہیں ہم ان کے مسائل سنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم گورنمنٹ کے ساتھ نہیں ہیں۔مسلم لیگ ن پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی تین جماعتیں ہیں۔ کسی کے پاس اکثریت نہیں تھی کسی دو کو ملنا تھا۔پی ٹی آئی نے کسی سے نہیں ملنا تھا انہوں نے اپنے ووٹ بنانے تھے۔کوئی حکومت نہ بنتی تو تین ماہ بعد نئے الیکشن تھے جس کاملک متحمل نہیں تھا اس لیے :پیپلز پارٹی نے ن لیگ کے ساتھ الحاق کیا۔ہم نے آئینی عہدے لئے کوئی وزارتیں نہیں لیں جبکہ ہم ن لیگ کی گورنمنٹ کو گرانا نہیں چاہتے۔
پیپلز پارٹی بالکل عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی پی پی ایز کے ساتھ ہمارے معاہدے ہوئے تو وہ کوئی قرآنی آیت نہیں جو تبدیل نہیں ہو سکتے۔آئی پی پی ایز کے ساتھ مہنگے معاہدے ہوئے تو ان پر نظر ثانی ہونی چاہئے۔ آرٹیکل 6 کے حوالہ سے پیپلز پارٹی سے بات چیت ہو گی اعتماد میں لینگے تو ہی پارٹی فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پنجاب پہلے بھی پیپلز پارٹی کا تھا آنے والا وقت بھی پیپلز پارٹی کا ہے۔