سندھ میں26 لاکھ گھروں میں بجلی نہ ہونے کا انکشاف مسلسل 16 سال سے برسراقتدار پیپلزپارٹی کی کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،کاشف سعید شیخ

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے سندھ میں26 لاکھ گھروں میں بجلی نہ ہونے کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید ترین دور میں جہان انسان چاند پر پہنچ چکا وہاں سندھ صوبے میں آج بھی لاکھوں گھر بجلی جیسی بنیادی انسانی ضرورت سے محروم ہیں جس سے سندھ میں مسلسل 16 سال سے برسراقتدار پیپلزپارٹی کی کارکردگی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نیا یک بیان میں مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقتدار کی خاطر سندھ کے مفادات کی سودیبازی کی ہے، سندھ میں ڈاکوراج سے لیکر کارونجھر کی کٹائی اور لاکھوں ایکڑ زمین گرین پاکستان کے نام پر کمپنیوں کے حوالے کرنا تازہ ترین مثال ہے، پیپلزپارٹی کے سولہ سالہ اقتدار کے باوجود سندھ کے عوام کو بنیادی ضروریات بھی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے اسلئے سندھ کی ترقی ،خوشحالی اور پی پی کے جاگیردار،وڈیراشاہی ٹولے سے نجات حاصل کرنااب لازم ہوچکا ہے،عوام مخلص اور سندھ دوست قیادت کومنتخب کرے تاکہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوسکیں۔ بجلی سمیت صحت،تعلیم ،صاف پانی اور امن امان فراہم کرنا ہر حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے سندھ کو ڈاکوراج کے حوالے کردیا ہے۔