کرم (صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میںدوقببلوں کے درمیان زمین کے تنازع پر شروع ہونے والا مسلح تصادم چھٹے روز بھی جاری ہے۔گا
ئوں بوشہرہ اور مالی خیل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ زمین کے تنازع پر شروع ہوا تھا جو چھٹے روز بھی جاری ہے اور اس دوران اب تک مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق اور 177 افراد زخمی ہوگئے ۔ پاراچنار میں شاہراہ ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے، پارا چنار میں شاہراہ بند ہونے اور مسلسل جھڑپوں سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں عوام نے جھڑپوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا ۔
ڈپٹی کمشنر پارا چنار کے مطابق فائر بندی کے لئے انتظامیہ، فورسز اور امن جرگہ کوششوں میں مصروف ہیں، رات گئے ضلع کرم کے 4 مقامات پر جاری جھڑپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ تازہ جھڑپوں میں مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر جاویداللہ نے بتایا کہ بوشہرہ میں فائربندی ہوگئی ہے، باقی علاقوں میں فائربندی کیلئے انتظامیہ فورسز اور امن جرگہ کوششوں میں مصروف ہے، لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں فائر بندی پر رضا مندی کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔