ڈی چوک میں دھرنے کے آپشن پر غور کریں گے۔ عمر ایوب خان


اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ حکومتی سیاسی انتقام کے خلاف ڈی چوک میں دھرنا کے لئے پارلیمانی پارٹی میں مشاورت کی جائے گی  ہمارے پارلیمنٹیرین کے ساتھ برا رویہ رکھا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کو خیبرپختونخواہاؤس اسلام آباد میں پارٹی رہنما اسدقیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ انٹیلیجنس ایجنسیز ہمارے لوگوں کو اٹھا رہی ہیں، ایم این اے حاجی امتیاز کو دو دن قبل اٹھایا لیا گیا، حاجی امتیاز کو سرگودھا میں اینٹی سمگلنگ کے تہہ خانے میں رکھا ہوا ہے،یہ صرف اس لیے کہ ہم نے الیکشن کمیشن میں حلف نامے جمع کرائے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ  ن لیگ چاہتی ہے عوام اور فوج آمنے سامنے کھڑے ہوں،شیخ وقاص اکرم کی والدہ کے خلاف کیسز بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر عمر ایوب نے تحریک انصاف کے ڈی چوک دھرنا دینے کا عندیہ دے دیا۔انھوں نے کہا کہ اس بارے میں  پارلیمنٹیرینز کے ساتھ مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے، ہم اپنے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ ڈی چوک میں دھرنے کا سوچیں گے،بانی پی ٹی آئی نے اعلان کرچکے ہیں  میں خود بھوک ہڑتال کرونگا،ہم نے بانی پی ٹی آئی کو ہاتھ جوڑے آپ نہ کریں ہم کریں گے۔سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا کہ  کیا ملک اس طرح چلے گا جس طرح یہ چلاتے ہیں،ہم ڈی چوک میں دھرنے کے آپشن پر غور کریں گے، اسد قیصر 5 اگست کو ملک بھر میں مظاہرے کریں گے،  5 اگست بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بھی احتجاج کریں گے، اسد قیصر نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، اسد قیصر شہباز شریف اور مریم نواز کا فاشسٹ رویہ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ملک میں انارکی نہ پھیلے، اگر حکومت انارکی پھیلانا چاہتی ہے تو پھر ٹھیک ہے، دنیا کو پتہ ہے 9 مئی ایک ڈرامہ ہے، 9 مئی  کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سازش تھی، کیا ملک اس طرح چلے گا جس طرح یہ چلاتے ہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے لوگوں پر بری طرح سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے،ہم اس کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں،اگر پارلیمنٹیرینز کی اس طرح تذلیل ہوگی توپارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے۔

ایم این ایز کی گرفتاری کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے کہتا ہوں ہمارے41 ایم این ایزکوجماعت چھوڑنے پرمجبورکیا جا رہا ہے،سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی توہین پر سو موٹو لے،اپنے وکلا سے کہوں گا سپریم کورٹ سے رجوع کریں،کیا یہ ملک اس طرح سے چلے گا؟ پیرکو میٹنگ میں ہم مظاہرے کے حوالے سے فیصلے کریں گے،عوام کوکہتا ہوں مہنگائی،بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی گرفتاری کیخلاف باہرنکلیں۔اسد قیصر کا مزید کہنا ہے کہ غریب آدمی کس طرح سے اس بڑھتی مہنگائی میں گزارا کریں گے،بہت سی ٹیکسٹائل بیٹھ گئیں ہیں،ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے،ہم اب ملک بھر میں دھرنے بھی دیں گے،ہم تمام جماعتوں کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں،موجودہ حکومت جعلی اور بغیر مینڈیٹ کے ہم پر مسلط ہے۔۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ  سمجھ نہیں آرہی نون لیگ اور ان کے پپٹ ہمارے خلاف کیوں بے ہودہ رویہ دکھا رہے ہیں،افسران ریاست پاکستان کے ملازم ہیں،یہ افسران کیا کیا بے ہودگیاں کر رہے ہیں، شیخ وقاص اکرمیہ حکومتیں تو چلی جائیں گی آپ لوگوں نے یہاں رہنا ہے، شیخ وقاص اکرمحاجی امتیاز کو کھانا دینے، ان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔