کوئٹہ (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے کہاکہ جمعہ کو اسلام آبادمیں بجلی قیمتوں ،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ اورنارواآئی پی پیز معاہدے کے خلاف حق دو عوام کوعوامی انقلابی دھرنا شروع ہوگا، دھرنے کے انعقادراستوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت رد عمل دکھا یاجائیگا حکمرانوں کو ہر صورت ہمارے جائز عوامی قومی مطالبات تسلیم کرنے ہوں گے دھرنے مطالبات نہ جماعت اسلامی کے قائدین کے ہیں نہ جماعت اسلامی کے سیاسی فائدے کیلئے ہیں بلکہ عوامی اجتماعی قومی اورجائز مطالبات ہیں ۔جماعت اسلامی کے تمام اضلاع سے قافلے صوبائی ذمہ داران وضلعی امراء کی قیادت میں دعائوں واذکار کرتے ہوئے منظم اندازمیں روانہ ہوگئے۔ بلوچستان سے ایم پی ایز مولانا ہدایت الرحمان بلوچ اور عبدالمجید بادینی کی قیادت میں بھی قافلے شرکت کریں گے ۔جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے حکمران مہم جوئی ،رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کریں ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے قافلوں کو رخصت اورقافلوں کی قیادت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ میدان میں صرف جماعت اسلامی ہے جو سیٹ ،اقتدار بچانے ،مفادات کیلئے نہیں صرف بجلی قیمتوں،ٹیکسز،لوڈشیڈنگ بڑھانے اور آئی پی پیز معاہدوں کے ذریعے لوٹ مار ختم کرنے کیلئے ہیں آئی پی پیز معاہدوں میں شامل قوتوں کو سامنے لاکر قرارواقعی سزادیکر جائیدادضبط اور ملک بدرکیا جائے ۔دیگرموروثی پارٹیوںکا احتجاج سیٹ ،قائد،مفادات وحکمرانی کے حصول کیلئے ہیں حکمران ومقتدرقوتیں خود پر لگے ٹیکس کم کرنا چاہتے ہیں نہ مراعات ،مفت خوری میں کمی لانے کیلئے تیار ہیں سرمایہ داروں پر ٹیکس کے بجائے تنخواہ دار مزدوروں وملازمین اورکم آمدنی والوں پر ٹیکس ،بجلی قیمتیں اورمہنگائی بڑھارہے ہیں ہم ان مظالم کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیاتو حکمرانوں کو مجبور کریں گے کہ عوام کو ریلیف دیں بصورت دیگر غریب غریب تراورامیروں حکمرانوں مقتدرقوتوں کی لوٹ مار میں کمی آئیگی بلکہ ان کے سرمایہ وجائیداد اضافہ ہی ہوتاجائیگابھاری سودی قرضوں ،قیمتوں اورحکمرانوں کے روزافزوں مراعات ومفادات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔
آئی ایم ایف ،حکمران ،نیشنل وانٹرنیشنل اسٹبلشمنٹ ملکر عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں سب آپس میں ملے ہوئے ہیں روکھنے والاصرف جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی ملک کے پچیس کروڑعوام کی آوازبنکر حکمرانوں مقتدر قوتوں سے حقوق چھین لیگی جب تک عوام حقوق کیلئے بیدارنہیں ہوگی تبدیلی آئیگی نہ حقوق ملیں گے جماعت اسلامی اقتدارمیں نہیں آئی سب نے اقتدارمیں بار بارآکر صرف وعدے اولوٹ مار کیے عوام کو حقوق ملی، قرضے ختم ہوئے نہ مہنگائی بے روزگاری میں کمی آئی ۔انشاء اللہ جماعت اسلامی عوام کو حقوق دلائیگی لٹیروں کا راستہ روکھے گی اور بدعنوان اسٹبلشمنٹ وحکمرانوں کا حتساب کریگی