کوئٹہ (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی ،جنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ نے بلوچستان اسمبلی اور اسمبلی کے باہر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی تضحیک ،دھمکی اور اسمبلی میں ان کے خلاف بات کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو نہ صرف گوادر بلکہ پورے بلوچستان اور پاکستان کے عوام کی حمایت حاصل ہے۔ وزیرزراعت کی جانب سے دھمکی سمجھ سے بالاتر ہے، تنخواہ سے زیادہ کام کرنے والے بلوچ بہن کی چادر کھینچنے کی مذمت تک کی حمایت نہیں کر سکتے ۔فارم 47کے منتخب افراد کو عوامی حمایت میں بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچستان کے تمام قوموں ،مظلوموں اور مائوں بہنوں کی بلوچستان اسمبلی میں توانا آوازہے جس کو کوئی دباسکتا ہے نہ جھکا سکتا ہے۔ الحمداللہ وزیر زراعت کی بچگانہ حرکت،غلامی وحق اورسچ کے بجائے آقاکے حق میں بولنے کو پوری قوم نے مسترد کردیا۔جماعت اسلامی بھی وزیر موصوف کی دھمکی ،بدتمیزی،بداخلاقی، تنخواہ سے زیادہ کام اور سچ وحق پر خاموشی کو مسترد کرتی ہے ۔آئندہ فارم 47کے وزیرکی طرف سے اس طرح کی دھمکی ،بدتمیزی ،بداخلاقی پر ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے بلکہ تمیز واخلاق کیساتھ ہر فورم پر جواب دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ داران ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میںجنرل سیکرٹری زاہداختر بلوچ ،نائب امراء ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،بشیراحمدماندائی ،میر محمد عاصم سنجرانی ،عبدالولی خان شاکرنے شرکت کی۔اجلاس میں اضلاع وبرادرتنظیموں کی جانب سے اسلام آباد دھرنے کی تیاریوں ،انفرادی ،اجتماعی وقافلوں کی صورت میں شرکت ،دیگر امور پرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا اس موقع پراجلاس کے شرکاء نے وزیرزراعت کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ،بلوچستان کے مائوں بہنوں اوربیٹیوں کو سریاب سے گزرنے کی دھمکی کی مذمت کیا وزیر موصوف صرف سریاب کی بات کرتے ہیں جبکہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ چمن سے گوادر اور ژوب سے کراچی تک عوام کے دلوں کی دھڑکن واسمبلی میں توانا آوازہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے ہر مظلوم کی آوازہے اورہر مظلوم مولاناہدایت الرحمان بلوچ کے پشت پرکھڑاہے جماعت اسلامی غنڈہ گردی ،دھکی ،بدتمیزی کی بھر پور مذمت کرتی ہے بلوچستان کے بہادر بلوچوںکے ووٹ سے منتخب ہونے والے ممبر اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو اجلاس میں دھمکی ،بات نہ کرنے دینا اور حملہ کرنے کی کوشش ،
اسمبلی اجلاس کے بعد بدتمیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ایک فرد نہیں تحریک کا نام ہے گوادر سے ژوب اورچمن تک مولانا کے جان نثار موجودہیں ہم مظلوم عوام کے حقوق کیلئے اور ظلم وجبر کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتے رہیں گے ہماری زبانیں بند نہیں کی جاسکتی ۔فارم 47والوں تو اجازت کے بغیر بات کرنے کی پابندی ہے مولانا تو عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آیاہے اس کیلئے مظلوم عوام ،مائوں بہنوں اور بیٹیوں سمیت ہر مظلوم کیلئے آوازبلند کرتاہے ظلم وجبرکے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔فارم 47کے وزیر موصوم کی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ بدتمیزی کی پوری قوم نے مذمت کی#