وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ

اسلام آباد(صباح نیوز)  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے  اجلاس میں مظلوم فلسطینی بھائیوں بہنوں اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی ظلم وجبر  کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے فلسطینیوں کے حق میں ایک قرارداد کی منظوری  بھی دے دی ہے  قرارداد میںکہا گیا ہے کہ   7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں معصوم بچے، خواتین، بزرگ، نوجوان ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے نہتے اور بے گناہ شہری شامل ہیں۔ شہری آبادی، ہسپتال، سکول، اقوام متحدہ ، میڈیا کے دفاتر اورورکر، صحافی کوئی بھی اسرائیلی بموں، گولیوں اور قتل عام کی بلا امتیاز مہم سے محفوظ نہیں۔ فلسطینی علاقے قبرستان اور ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ ایسی سفاکی،  اور ظلم کی مثال حالیہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ۔ اسرائیل کے ظلم کو دیکھتے ہوئے محض مذمت کافی نہیں کیونکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے، اقوام متحدہ کی قراردادیں، انسانی حقوق کی تنظیموں، اداروں کے مطالبات اور پوری دنیا کے مہذب اور انصاف پسند عوام کے احتجاج کے باوجود اسرائیل کا ظلم جاری