بدین۔ستر ہزار ملین ایکڑ سے زائد زمینیں سیلابوں میں ڈوبنے سے بچانے کے منصوبے کا افتتاح

بدین(صباح نیوز)  ایل بی او ڈی پرانے قدرتی پانی کے راستے بحال کردیئے گئے۔وزیراعلی سندھ نے ڈھورو پران تا شکور ڈنڈھ تک پانی کے راستے کی بحالی کے منصوبے  اور آر ڈی 210 اسپائنل اسکیپ ریگولیٹر کا بھی افتتاح کر دیا، انھوں نے کہا ہے کہ  اب بدین، میرپورخاص، سانگھڑ اور نواب شاہ اضلاع کی بارہ لاکھ ستر ہزار ملین ایکڑ سے زائد زمینیں سیلابوں میں ڈوبنے کا خطرہ نہیں ہے ۔ پانی کی نکاسی کے پرانے راستوں کی بحالی میرپور خاص اور نواب شاہ ڈویژن کے عوام کا پرانہ مطالبہ تھا، ایل بی او کی ڈیزائن پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی اعتراضات کئے تھے کیونکہ اس سے قدرتی پانی کے راستے بند ہو گئے تھے،

سید مراد علی شاہ  نے مزید کہا کہ ایل بی او ڈی 1980 کی دہائی کا منصوبہ تھا اور یہ منصوبہ واپڈا نے تعمیر کیا تھا، حکومت نے ایل بی او ڈی کے ڈزائن میں کچھ ترامیم کر کے پرانے پانی کے راستے بحال کر دیئے ہیں۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا حکم تھا کہ پرانے پانی کے راستوں کی بحالی کا پروجیکٹ مکمل کر کے زرعی معیشیت کو ترقی دی جائے، وزیراعلی سندھ