اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلا کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے
وزیراعظم نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلا کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے،