اسلا م آباد(صباح نیوز) وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے ایڈہاک ججزکی تقرری پر پی ٹی آئی کیاعتراضات مستردکردیئے،کہا کہ ایڈ ہاک ججز کی تقرری ایسا معاملہ نہیں جس پراحتجاج کیا جاسکے۔اسلام آباد میں وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ میں ایڈہاک ججزکی تقرری پہلی مرتبہ نہیں ہورہی ، متعدد بارایڈ ہاک ججزکی تقرری ہوئی ہے ،ایڈہاک ججزکی تقرری پہلی مرتبہ ہورہی ہوتی تواعتراض کی بات بھی بنتی ہے،عدلیہ کی تاریخ میں بڑے بڑے نام ایڈہاک ججز بھی رہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں ہرچیزان کی مرضی کے مطابق ہو،یہ نہیں ہوسکتا، ایک وقت تھا وہ اپنی مرضی کے مطابق ہرچیز کرتے تھے، نہیں سمجھتاپی ٹی آئی کیاحتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ ہے، اس وقت دو چار بڑے گھمبیر مسائل ہمیں درپیش ہیں،9 مئی کے واقعے کوسوا سال ہوگیا ہے جس کاکوئی احتساب نہیں ہوسکا۔وزیردفاع کا کہنا ہے کہ معیشت بڑا مسئلہ ہے، بجٹ کے بعد اشیا کی قیمتیں بڑی ہیں،مہنگائی ہمارے لئے اور عوام کیلئے تشویشناک بات ہے، دہشتگردی ہمارا بہت بڑا مسئلہ ہے ، شہدا کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،سیاستدان صرف سیاست سیاست کھیل رہے ہیں پی ٹی آئی نہیں چاہتی معیشت بحال اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے دہشت گردی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لینا چاہتے،خیبرپختونخوامیں شہادتیں ہوتی ہیں،پی ٹی آئی کا کوئی بندہ جنازہ تک پڑھنے نہیں جاتا،یہ رویہ صحیح نہیں، یہ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو،کل تک جوایبسلوٹلی ناٹ تھا،اس ملک سییہ اپنی ساری سیاست کنٹرول کررہے ہیں