حضرت امام حسین نے اپنے خون اور پورے خاندان کی قربانی دے کر تاریخ کے دھارے کا رُخ موڑدیا ،راشدنسیم

 نواب شاہ(صباح نیوز)مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین نے اپنے خون اور پورے خاندان کی قربانی دیکر تاریخ کے دھارے کا رُخ موڑدیا اب رہتی دنیا تک امت مسلمہ کے اندر اندازحکمرانی کے حوالے سے کوئی کنفیوژ باقی نہیں ہے۔پوری امت اچھی طرح جانتی ہے کہ خلافت اورملوکیت کیا ہے۔گویا کہ حضرت امام حسین نے اپنے خون سے لکیر کھنچ دی کہ ایک طرف خلافت اوردوسری طرف ملوکیت ہے ۔پاکستان میں بھی خلافت کے لبادے میں ملوکیت وشخصی حکمرانی ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیاسی ،معاشی،عدم استحکام،لوٹ مارکا بازار گرم،بدامنی دہشت گردی ہے کسی کی جان اورنہ مال محفوز ہے۔خلافت کا مطلب اللہ کی حاکمیت اور ہدایت پرچلنا جبکہ ملوکیت غیر فطری اوراللہ کوچھوڑکر نظام ہے۔

غزہ کے لوگوں نے ایسا دروازہ کھول دیا ہے جس سے حالات تیزی کے ساتھ خلافت کی منزل کی طرف کامزن ہوگئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں پیغام شہادت حسین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جماعت اسلامی اپنے قیام کے روز اول سے ہی یزیدی نظام کے خلاف برسر پیکار ہے۔ حضرت حسین رضہ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ یزید کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور نہ صرف ظالم وجابر حکمران کو للکارا اور کلمہ حق بلند کیا بلکہ اس اہم فریضہ میں اپنی اور اپنے گھرانے کی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے رہتی دنیا تک بے نظیر مثال قائم کر دی آج جماعت اسلامی بھی ملک میں رائج ظلم کے نظام اور مظلوم عوام کے لیے ظالم وجابر حکمرانوں سے نبرد آزما ہیں جنہوں نے بجلی،

گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کر کے 25 کروڑ لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے 26 جولائی کو اسلام آباد میں لاکھوں لوگ حکمرانوں کے عوام دشمن اقدامات اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں نکلیں گے اور دھرنا دیں گے جو کہ فیصلہ کن ہو گا حکومت ہوش کے ناخن لے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کے ساتھ تمام ٹیکس واپس لے اب آئی ایم ایف کی غلاموں کو قبول نہیں کیا جائے گا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز اسکالر اور ماہر تعلیم زین العابدین لغاری نے کہا کہ محرم الحرام صبر و تحمل ،ایثار و قربانی کا مہینہ ہے قوم تجدید عہد کرے کہ حق کے غلبے، بدی کے خلاف اور حضرت حسین رضہ کے مشن، اسلامی نظام کے لیے خون کے آخری قطرے تک جدوجہد کرتے رہیں گے کانفرنس سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سرور احمد قریشی ، نوابشاہ کے عبوری امیر پروفیسر اعجاز عالم ، اور نجف رضا نے بھی خطاب کیا۔