اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈیرہ اسماعیل خان رورل ہیلتھ سینٹر پر حملے کی مذمت

اسلام آباد(صباح نیوز)اسپیکر سردار ایاز صادق کی ڈیرہ اسماعیل خان میں رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور سیکیورٹی اداروں کو بروقت کارروائی اور دہشت گردوں کو جہنم حاصل  کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اسپیکر کا دہشتگردی کے نتیجے میں دو لیڈی ہیلتھ ورکرز، دو بچوں اور ایک شہری کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔ شہید ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی محمد جاوید اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی دفاع وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

اسپیکر نے  شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔دکھ کی گھڑی میں شہید فوجی جوانوں اور شہید شہریوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔