ینگ لیڈرز پارلیمنٹ  کے وفد نے سینیٹ اجلاس کی کاروائی دیکھی


اسلام آباد(صباح نیوز)ینگ لیڈرز پارلیمنٹ  کے 38 رکنی ممبرز پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔سینیٹ اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ جہاں انھیں تاریخی تصاویر دکھائی گئیں۔وفد کو سینٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا اسی طر  وفد نے سینیٹ اجلاس کی کاروائی بھی دیکھی۔۔