بلد یاتی تر میم بل  سے اسلام آباد کے شہر یوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا  ، جماعت اسلامی بل کی ترمیم کو مسترد کر تی ہے ، میاں محمد اسلم ، نصر اللہ رندھاوا


اسلام آباد (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد بلد یاتی تر میم بل کا قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظوری بد نیتی پر مبنی ہے جس سے اسلام آباد کے شہر یوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، جماعت اسلامی اس بل کی ترمیم کو مسترد کر تی ہے ،  اس سلسلے میں جماعت اسلامی اس سے قبل بھی عدالت میں مو جو د تھی اور ا ب بھی اس بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر ے گی، انھوں نے کہا الیکشن کے شیڈول جا ری ہو نے کے بعد ترمیم نہیں لائی جا سکتی اگر کو ئی تر میم منظور ہوتی ہے تو اس کا اطلاق اگلے الیکشن پر ہو تا ہے ، ن لیگ نے اپوزیشن سے پوچھے بغیر اور ان کی رائے کو بلڈوز کر کے بل پاس کیا ہے ، اس سے قبل بھی پچاس سے سو ، پھر سو سے ایک سو پچیس اور اب ایک سو پینتالیس یو نین کو نسلیں بنا نے کے نام پر لیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کیا جا رہا ہے ، جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا مرکزی صوبائی اور مقامی حکو متوں کا قیام آئینی اور قانونی تقاضہ ہے، پی ڈی ایم کی حکو متوں نے یشہ الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کیا ہے یہ اختیارات نیچے دینا ہی نہیں چاہتے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پرضلعی سیکرٹری اطلاعات سجاد احمد عباسی ، عامر بلوچ ، شاہد عمران گو ندل بھی مو جو د تھے ۔ میاں محمد اسلم اور نصر اللہ رند ھاوا نے کہا الیکشن کمیشن اور حکومت نے عدالتی فیصلے کے خلاف قانون سازی کر کے توہین عدالت کی ہے اس پر عدالت کو نوٹس لینا چاہیے ، ہر بار الیکشن مہم میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان کاغذات نامزدگی جمع کروا کر کے مہم چلاتے ہیںکروڑوں روپے کے اخر اجات کیے جا تے ہیںا ور پھر الیکشن ملتوی کر دیے جا تے ہیں ، جماعت اسلامی حق دو عوام کو تحریک کے تحت اسلام آباد کی عوام کو ان کا آئینی جمہوری اور قانونی حق دلا کر رہے گی ، انھوں نے کہا قومی اسمبلی میں جو نئی ترمیم ہے اس ترمیم میں صرف یہی نہیں ہے کہ یہ الیکشن کو 145 یونین کونسل کر دی جائیں بلکہ اسی کے اندر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کو ان ڈائریکٹ کر دیا ہے، اس سے کر پشن اور خرید و فرو خت کا نئے دروزے کھل جا ئیں گے ، ہم اسلام آباد کے شہریوں سے کہتے ہیں کہ وہ اس اقدام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اپنا حق مانگیں یہ اسلام آباد کی عوام کا حق ہے کہ یہاں لوکل گورنمنٹ ہواسلام آباد کے شہریوں کا حق ہے کہ انھیں صاف پانی ، تعلیم ، صحت، انصاف اور بنیادی سہولتیں ملیں اور یہ تب ممکن ہوگا جب یہاں پہ ایک منتخب لوکل گورنمنٹ ہوگی جو بلا رنگ نسل اور تفریق کے شہریوں کی خد مت کر ے گی۔